پاکستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق، مریضوں کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی
اسلام آباد: گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کا پہلا زیر علاج مریض دم توڑ گیا، گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کر دی۔
ترجمان کے مطابق انتقال کر جانے والے شخص کی عمر نوے برس تھی اور اُس کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے چلاس سے تھا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: عالمی اداروں کی پاکستان کو بڑی پیشکش
حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق نے اپنے بیان میں کہا کہ مریض کو نمونیا تھا، ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیا، جو مثبت نکالا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مجموعی تعداد ہوچکی 263 ہے، وفاقی دارالحکومت میں 7، پنجاب میں 9، سندھ میں 183، خیبرپختونخواہ میں اب تک 19 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔