پاکستان سے 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجے جائیں گے،زلفی بخاری
اسلام آباد : پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے جمعرات کو اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان سے 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پاکستان سے مدد مانگی گئی تھی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کویتی حکومت کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکر کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سے بہت جلد ہیلتھ ورکرز کو خصوصی پروازوں کے ذریعے کویت بھیجا جائے گا۔علاوہ ازیں کویت میں ساڑھے 5 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس ضمن میں کویتی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کویت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔