پاکستانی نژاد واجد خان ’ہاؤس آف لارڈز‘ کے رکن تعینات
برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات ہوگئے، تفصِلات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے واجد خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔مطابق ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد واجد خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دے دی، واجد خان لنکا شائر کے علاقے برنلے سے رکن ہاؤس آف لارڈز تعینات ہوئے۔خیال رہے کہ واجد خان رواں برس مئی میں میئر آف برنلے منتخب ہوئے تھے،انہیں برنلے کے سب سے کم عمر میئر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔جبکہ واجد خان بطور رکن یورپین پارلیمنٹ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں اپوزیشن کے سب سے کم عمر لارڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا،واجد خآن کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے ہے۔