ٹوئٹر نے خاموشی سے لاکھوں اکائونٹس بند کردیے
نیویارک:سماجی رابطوں کی مقبول مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس بند رکھتے ہوئے خاموشی سے لاکھوں اکائونٹس بند کردیے۔
تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر نے گزشتہ روز یعنی 6 ماہ بعد ایک اور ٹوئٹ شیئرکی جس میں بتایا گیا کہ صارفین کے اکائونٹس کی حفاظت کے لیے اس عمل کو ہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوئٹر اکائونٹس پرحملہ ہونے کا خطرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر شیئر ایس ایم ایس سروس پر پابندی برقرار رکھی ہے۔اگرچہ ٹوئٹر ایس ایم ایس سروس بند کردی گئی ہے لیکن اس دوران صارفین کو اہم پیغامات جیسے اکائونٹ لاگ ان اور انہیں مینیج کرنے والے پیغامات تک رسائی ہوگی۔ ٹوئٹر کی جانب سے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا تھا جب گزشتہ برس ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)جیک ڈورسی کا اکائونٹ ہیک کیا گیا تھا تاہم پیغامات کی سروس میں تبدیلی کے حوالے سے ٹوئٹر نے اپنے شراکت داروں کو آگاہ کردیا تھا۔ماضی میں دیکھا جائے تو جب ٹوئٹر کی ایس ایم ایس سروس عروج پر تھی تو متعدد صارفین اس کے ذریعے ٹوئٹ شیئر بھی کرتے تھے، اکائونٹ بھی بناتے تھے اور اکائونٹس بھی فالو کر لیا کرتے تھے۔