ٹاسک فورس ختم کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر کا یوٹرن

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاسک فورس غیر معینہ مدت تک اپنے فرائض اس ہی طرح بخوبی انجام دیتی رہے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے کوروناوائرس کیخلاف جنگ لڑنے میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹاسک فورس غیر معینہ مدت تک اپنے فرائض اس ہی طرح بخوبی انجام دیتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس ویکسین کی تیاری، شہریوں کو محفوظ، مریضوں کے علاج اور کاروباروں کو بحال کرنے میں سرگرم رہے گی تاہم ٹاسک فورس کے ممبران کی تعداد میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ کوروناوائرس کیخلاف تشکیل دی جانے والی ٹیم ٹاسک فورس اب کاروباروں کو بحال کرے گی جس پر متعدد افراد و اداروں کی جانب سے تنقید ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔