ویرات کوہلی سے موازنہ، بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے اپنے موازنہ پر خاموشی توڑ دی۔ ممتاز بلے باز نے کہا کہ کہ میں ویرات کوہلی سے بہت پیچھے ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی ہیں، میں ان سے بہت پیچھے ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ اپنے موازنے کا قائل نہیں، کسی اور نہیں، صرف اپنی ٹیم اپنے ملک اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہوں، دعا کریں، اس میں کامیاب رہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔