وفاق صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کا سوچنے کی بجائے اپنے اخراجات کم کرے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ این ایف سی کی مد میں سندھ کے حصے میں کٹوتی نہیں ہونے دیں گے وفاقی حکومت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، 20 ممالک سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے ملنے والے ریلیف کا فائدہ بھی صوبوں کو دے،

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ این ایف سی کی مد میں سندھ کے حصے میں کٹوتی نہیں ہونے دیں گے وفاقی حکومت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، 20 ممالک سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے ملنے والے ریلیف کا فائدہ بھی صوبوں کو دے۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کا سوچنے کی بجائے اپنے اخراجات کم کرکے اضافی پیسے صوبوں کو دے۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے معاشی ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بےروزگاروں کیلے رقم 12ہزار سے بڑھا کر کم سے کم اجرت کے تحت 17500کرنے کامطالبہ کیا۔ 

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیر معمولی صورتحال میں وفاق کا فرض ہے کہ وہ صوبوں کی مدد کرے،پوری دنیا میں صوبوں کی مدد کیلے وفاقی حکومتیں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ وفاق تمام صوبوں کی صحت کی سہولیات میں اضافہ کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔