وفاقی حکومت نے نالائقی اور نااہلی سے صوبائی حکومتوں کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دے کر کسی اور کو موقع دیں۔ ڈر ہے کراچی کے حالات اٹلی اور نیویارک جیسے نہ ہوجائیں۔
سندھ کے وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم کورونا کی بات کریں اور مریضوں کی فکر کریں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کتنی شرح اموات پر اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے کتنی شرح اموات کافی ہے۔ دو فیصد شرح اموات بہت بڑا نمبر ہے۔ شکر الحمدللہ ہم اٹلی، ایران نہیں بنے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس نہیں بنایا۔ ہم اپنے ہیروز کی طرف دھیان دے رہے ہیں۔ وزیراعظم سے امید کرتے ہیں کہ کام کرو۔ ہم چاہتے ہیں اسکولوں میں، کرایوں میں، یوٹیلٹی میں ریلیف ملے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ہر کرائسسز کا مقابلہ کیا ہے۔ اس بیماری سے نکلنے کے بعد تاریخ لکھی جائے گی کس ملک نے کیا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس وسائل نہیں، ہماری مدد کریں، اگر ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے وزیراعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام نہیں کرنا تو استعفیٰ دیں اور کسی اور کو کام کرنے دیں۔ اگر پی ٹی آئی کے خلاف کوئی سازش کر رہا ہے وہ خود کررہے ہیں۔ ہماری معیشت کو سنبھالنے کی ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو سنبھالنے کے لیے آج تک ہمیں وفاق سے ایک روپیہ نہیں ملا۔ وفاقی حکومت ٹیسٹنگ نہ ہی قرنطینہ سینٹر میں اضافے کرنے کے لیے تیار ہے، صحت اور معیشت سنبھالنے کے لیے آج تک ہمیں وفاق سے ایک روپیہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینر سے اترو اور اپنا کام کرو۔ پختونخوا اور پنجاب حکومت کی تجویز پر لاک ڈاؤں کو بڑھایا گیا۔ وفاقی حکومت کی مدد کے بغیر کوئی اکیلا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہم سب سے مل کر اس وبا کے خلاف جنگ لڑنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اپنی نالائقی اورنااہلی سے صوبائی حکومتوں کونقصان پہنچایا ہے، پہلے دن سے وزیراعظم روزانہ اجرت والوں کا ذکر کرتے ہیں، لیکن پیسے نہیں دیتے، اس مرض سے سب سے زیادہ خطرہ غریب عوام کو ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صوبے کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ محنت ہورہی ہے۔ دن رات وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے رائیونڈ اجتماع پر اقدام نہ کرکے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ حکومتی وزرا کی جانب سے مسلسل سندھ حکومت پر تنقید جاری ہے۔ ہم نے نیشنل یونٹی کی کوشش کی لیکن وفاقی حکومت نے ہماری کوشش کو سبوتاژ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے۔ وفاقی حکومت کو اپنی ذمے داری اٹھانی پڑے گی۔ دو مہینے گزر چکے ہیں، لاک ڈاؤن ہر صوبے میں ہورہا ہے۔ ڈاکٹرز، اسٹاف کی صحت و جاں کی حفاظت کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔