وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید، دہشت گرد ہلاک

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہوگئے، جب کہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جب کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔