وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالفطر کے لیے ایس او پیز بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں عیدالفطر کے لیے بھی ایس او پیز بنانے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن اینٹر کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام صوبوں نے اپنی تجاویز دیں۔ ان تجاویز پر سفارشات مرتب کرکے قومی سطح پر فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سہولتیں دینے کی بات کی گئی جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وبا سے بچنا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے، مرنے والوں کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں، عید کے لیے بھی ایس او پیز بنائے جائیں۔