وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
وفاقی کابینہ کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی وبائی صورت حال کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ چینی بحران سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد پر بات کرے گی، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 جون کے فیصلوں کی توثیق پر غور کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 جون کو پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین فارغ کرنے کی سفارش کی تھی، کابینہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی یا ملازمت برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
کابینہ کو متروکہ وقف املاک میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی کابینہ کو کنٹریکٹ سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دے گی، کابینہ ایس ایم ای بینک کے صدر، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی، سیکٹر ایف 12 اور جی 12 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو مختص کرنے کی منظوری دی جائے گی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی الیکشن کے لیے نامزدگی کی منظوری دے گی۔ ارسا میں جدید ٹیلی کام سسٹم کی تنصیب میں خلل کی تحقیقات کرانے کا جائزہ لے گی۔