وزیراعظم دو روزہ دورے پر منگل کو کراچی آئیں گے

کراچی: وزیر اعظم عمران خان 16 جون کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
وزیراعظم بُدھ کی صبح لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ احساس کفالت سینٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔