نوکری سے نکالے جانے والے افرادکے لیے سندھ حکومت کا بڑا قدم

کراچی: سندھ حکومت نے نوکری سے نکالے جانے والے افراد کی شکایات سننے کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے، جس پر لوگ اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کورونا سے بچاوَ کے اقدامات کیے ہیں اور اس دوران شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 79 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 12 نوکریوں سے نکالے جانے سے متعلق تھیں۔سعید غنی نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کچھ لوگوں کو جبری طور پر ملازمت سے نکالا گیا۔ابھی بھی لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کے کچھ شکایات آرہی ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ زیادہ تر شکایات لیبر ڈپارٹمنٹ سے متعلق ہیں۔ لیبر ڈپارٹمنٹ سے متعلق 79 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ موصولہ شکایات میں سے 53 شکایات کا سد باب کیا گیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ موصولہ 12 شکایات لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے سے متعلق تھیں۔ موصولہ 25 شکایات ابھی بھی موجود ہیں، جنہیں حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔