نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں ایسی شدید سردی 8 جنوری 2008 کو ریکارڈ کی گئی تھی۔اس وقت شہر کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا لیکن اب 2021 کی سردی نے اس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جنوری تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی تاہم کل سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گا اور 4 اور 5 جنوری کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔