موٹے افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے سائنسدان اس وباءکے متعلق موٹاپے کے شکار افراد کو متنبہ کرتے آ رہے ہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کی اس وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اب کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق برطانوی اعدادوشمار میں اس حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ فربہ لوگ سن کر ہی پریشان ہو جائیں گے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرہ اوراموات کے اعدادوشمار کے تجزئیے میں ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوں ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ 40فیصد زیادہ ہوتا ہے۔برطانوی ہسپتالوں میں جو لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈز میں پہنچے ان میں اکثریت موٹاپے کے شکار لوگوں کی تھی۔