مودی کی پولینڈ سے بھارت واپسی کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی گئی

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے نئی دلی جارہے تھے کہ طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔