ملیے پاکستانی ارطغرل غازی سے!

کراچی: مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انجن التان سے مشابہت رکھنے والا پاکستانی نوجوان سامنے آگیا، جس کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔
کراچی کے رہائشی مصطفیٰ حنیف کو سوشل میڈیا پر انجن التان سے مشابہت کی وجہ سے ’پاکستانی ارطغرل‘ کہا جارہا ہے۔


مصطفیٰ حنیف آئی آر میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔
مصطفیٰ حنیف کا اپنی مماثلت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے سے پہلے بھی ان کے دوست انہیں مرکزی کردار سے مشابہہ قرار دیتے تھے، تاہم انہوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوستوں کے اصرار پر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو حیران رہ گیا کیونکہ مرکزی کردار بالکل میرے جیسا تھا۔
’پاکستانی ارطغرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مصطفیٰ حنیف کا اپنا یوٹیوب چینل ہے، جس پر وہ سیر و سیاحت سے متعلق مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔


ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفیٰ حنیف نے سیاحت کے ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
مصطفیٰ حنیف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی جاکر اس ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں سے خصوصی طور پر ملنا چاہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔