ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا جب کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزا ر700 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونےکی قیمت 429 روپے بڑھ کر 98337 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر فی اونس ہے۔