ملک بھر میں 5837 کورونا زدگان، 96 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 5837 ہوگئی جب کہ 96 افراد جاں بحق ہوچکے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے ،342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5837 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا مریض پنجاب میں ہیں ، صوبے میں مریضوں کی تعداد 2881 ہے۔ سندھ 1518، خیبرپختونخوا800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان 233، اسلام آباد131اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے جہاں 35 مریض اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں 31،پنجاب میں 24،گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔