ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1ارب 18 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں ہفتے1 ارب 18 کروڈ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 23اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب46کروڑ ڈالرز کی سطح پرآگئےہیں اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر1ارب19کروڑ ڈالرزکے اضافے سے 12ارب 7کروڑہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔