ملائیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

کوالالمپور: ملائیشیا نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔عرب میڈیا بتانا ہےکہ شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ ملائیشین وزارت صحت، حج زائرین فنڈ بورڈ اور اسلامی امور کی قومی کونسل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملائیشین کابینہ کے وزیر ڈاکٹر محمد الباقری نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کے خواہش مند تمام ملائیشین شہریوں کی روانگی آئندہ سال تک مؤخر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سعودی عرب میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ دیگر ممالک کو فی الحاج حج کے معاہدے کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔