مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر: وادی جنت نظیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی جبر کا بازار گرم کردیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ علاقے میں حالات کی معلومات کشمیر سمیت دنیا بھر کے مختلف علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت معطل کردی۔
نیپورہ اور لالن میں بھارتی فوج نے 2،2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کو طاقت سے روکنے کے لیے فوجی اہلکاروں، نیم فوجی دستوں اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری متعین ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔