مقبوضہ کشمیر: جنگ کے ملبے سے صفحات چنتے معصوم بچے کی تصویر وائرل

جنت نظیر کشمیر کو جنگ کی تباہ کاریوں میں دھکیلنے والی مودی سرکار معصوم کشمیری بچوں سے حصول علم کی خواہش نہیں چھین سکی۔
تفصیلات کے مطابق ایک جھڑپ میں تباہ کیے جانے والے مکان کے ملبے سے کاپی کے صفحات چنتے کشمیری بچے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے ہزاروں افراد کے لیے دل موہ لیے۔
یہ تصویر فردوس قادری نامی ایک ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی، جس کے مطابق یہ تصویر ضلع پلوامہ کے اس مکان کی ہے، جہاں حزب المجاہدین کے مطلوب ترین کمانڈر ریاض نائیکو اپنے ساتھی سمیت بدھ کی صبح ہونے والی ایک جھڑپ میں شہید کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 40 سالہ ریاض نائیکو حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر تھے اور انھیں 2016 میں مارے جانے والے کمانڈر برہان وانی کا جانشین سمجھا جاتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔