معروف قوال امجد صابری کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی: معروف قوال امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری کی اہلیہ تھیں۔
امجد صابری کے اہل خانہ کے مطابق ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں، مرحومہ کی تدفین ان کے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد ہوگی۔

یاد رہے کہ امجد صابری کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون 2016 کو مسلح دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔