مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ ہیں،مشیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ ہیں،زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے وفد نے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے وڈیولنک پر میٹنگ کی۔سراج تیلی،صدر کراچی چیمبر آغا شہاب، ابراہیم کوسمبی، چیئرپرسن ایف بی آر نے میٹنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ عبد الحفیظ کا کہنا تھا کہ 12جون کو پیش کیا جانے والا بجٹ ریلیف بجٹ ہوگا،کراچی چیمبر کی زیادہ تر تجاویز کو بجٹ میں شامل کیاگیا ہے،محدود وسائل،مالی مشکلات کے باوجود کراچی چیمبر کی تجاویز کو شامل کیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ ہیں،زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے،وزارت خزانہ ریفنڈز کو5 ملین سے 50 ملین تک برھانے کا جائزہ لےگی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد مختلف بے ضابطگیوں کو دور کرنے کے لیے چیمبر سے بحث مباحثے کے لیے تیار رہوں گا۔

دوسری جانب صدر کراچی چیمبر سراج تیلی کا کہنا تھا کہ معیشت، صنعت کو کرونا تباہی سے بچانے کے لیے تمام شعبوں کو ریلیف دیا جائے،ریونیوکمانے کے بجائے حکومت کی اولین ترجیح صنعتوں کو بچانا ہونا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔