مشتاق احمد دورۂ انگلستان کے لیے بولنگ کوچ مقرر

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو بھی دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
52 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا گیا ہے، تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں کھیلی جائے گی۔
چیف ایکزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ مشتاق احمد کئی کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انگلش کنڈیشنز سے بخوبی واقف بھی ہیں لہٰذا وہ ہمارے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔