مریم ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، شبلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج کے دن ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، قوم ملکی دفاع اور ترقی کے لیے ایک ہے، مریم نواز ایٹمی قوت بنانے والوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر بار میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے؟ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی، ان وفاؤں کی تصاویر ایون فیلڈ و دیگر جائیدادوں کی صورت نظر آتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔