مریضوں کی تعداد 1400 کا ہندسہ عبور کر گئی، ہلاکتیں 11 ہوگئیں
کراچی: کورونا بحران شدت اختیار کر گیا، ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی، اب تک 11 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز سامنے ائے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہے، سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔