محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس جمع کروانے والوں کے لئے آن لائن کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس جمع کروانے والوں کے لئے آن لائن کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ گان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس جمع کروانے والوں کے لئے آن لائن کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ طریقہ کار متعارف کروایا جارہا ہےٹیکس جمع کروانے کے خواہشمند پہلے ویب سائٹ http://taxportal.excise.gos.pk پر  رجسٹریشن فارم بھریں گے رجسٹریشن فارم بھرنے والوں کو دفتر میں آنے کے لئے مخصوص وقت دیا جائے گا اور ان کو بذریعہ SMS اطلاع دی جائے گی موٹر رجسٹریشن دفاتر آنے والے اپنے ساتھ کنفرمیشن میسج کا پرنٹ یا ایس ایم ایس ساتھ لائیں گے

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ موٹر رجسٹریشن دفاتر میں ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی موٹر رجسٹریشن دفاتر پر تعینات عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا۔ ٹیکس نادہندہ گان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔