لوگوں کی لاپروائی سے کورونا پھیل رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی لاپروائی کے باعث کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کورونا کی روک تھام کے لیے لوکل اور انٹرنیشنل لیول آرڈر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 لاکھ سے زائد ماسکس اور دیگر سامان پہنچ چکا ، احساس پروگرام کے تحت صوبے کے 5 لاکھ سے زائد مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 ہزار سے زائد افراد راشن تقتسیم کر دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے ، مجبورا ًحکومت کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے، پانچ ہزار 92 مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کے لیے کٹس ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔