لاک ڈاؤن بڑھا کر مزید سخت کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھا کر مزید سخت کرنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانا چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے اضافے کے ساتھ اس میں مزید سختی بھی کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام شعبوں کے لیے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ تعمیراتی شعبے کو کام کی اجازت دی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا۔ فیکٹریوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دیں گے۔ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہونے چاہئیں۔ کوئی بھوک سے نہیں مرا تینوں افراد نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ جو لوگ لاک ڈاؤن ختم کروانا چاہتے ہیں وہ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔