لاک ڈائون میں وقت گزارنے کا انوکھا طریقہ، ڈاکٹر شائستہ کی ویڈیو وائرل

کراچی: لاک ڈائون کے دوران لوگ الگ الگ انداز میں اپنا وقت گزار رہے ہیں، ایسے میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے شوہر کی شیو بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا بحران کے باعث لاک ڈائون ہے، ایسے میں مختلف سیلیبریٹز اپنی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، جس میں ہم انھیں کتابیں پڑھتے ہوئے، باغبانی یا صفائی ستھرائی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر شائستہ اپنے شوہر کی شیو بناتے ہوئے دکھائی دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر شائستہ نے ماحولیات کے حوالے سے جولیا رابرٹس کے پیغام کو اپنی دل کش آواز دی تھی۔
وائس آف سندھ کی اس ویڈیو کی بڑے پیمانے پر پذیرائی ہوئی اور اسے مختلف طبقات کی جانب سے سراہا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔