قومی وسائل کو غریبوں میں تقسیم کرنا اسلامی فلاحی ریاست کا اصول ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔یہ باتیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیں۔
ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ 24 سال قبل قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔
انہوں نے کہ ہماری قوم کے وسائل پر ایک مخصوص طبقے کے قبضے کو چھڑانا ہے۔ قومی وسائل کو غریبوں میں تقسیم کرنا اسلامی فلاحی ریاست کا اصول ہے۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے، آج میں نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو خاص طور پر یاد کررہا ہوں۔