قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کورونا وائرس کے شکار ہوگئے
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اپنی بیٹی اور بیٹے سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،اسپیکر قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور دعا کی درخواست ہے۔