غیر ملکی ہیکروں نے کرونا وائرس تحقیق کو ہدف بنایا،انکشاف
واشنگٹن:ایک سینئر امریکی سائبر سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومتوں سے وابستہ ہیکروں نے امریکا میں کووِڈ انیس سے متعلق جاری تحقیق کو ہدف بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹونیا اگوریٹس نے واشنگٹن میں ایسپین انسٹیٹیوٹ میںمحققین سے خطاب میں بتایا کہ غیرملکی ہیکروں کی جانب سے امریکا میں صحت کے نظام اور تحقیقی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ان اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو عوامی سطح پر کورونا وائرس پر تحقیق کی شناخت رکھتے ہیں