کورونا وائرس کے خاتمے کے نام پر لوٹنے والے فراڈیوں کا پول کھُل گیا

عالمی ادارے صحت کے تحت درجنوں کی تعداد میں ایسے طریقوں کی سختی سے مخالفت کردی ہے جس کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام کو لوٹا جارہا تھا۔


عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر صاف الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ کلورین اور الکوحل کا اسپرے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں کرسکتا جبکہ کورونا وائرس کی ساخت ایسے مولیکیول پر مشتمل ہوتی ہے جو کم از کم بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونے پر انسانی ہاتھ سے ختم ہوسکتا ہے، لہٰذا کلورین اور الکوحل کے اسپرے سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔


عالمی ادارہ صحت کیجانب سے یہ بھی کہاگیا ہےکہ دس سیکنڈ تک سانس روکنے اور خشک کھانسی نہ ہونے کا مطلب بھی یہ نہیں ہے کہ آپ کورونا سے محفوظ ہیں،
الکوحل کا زیادہ استعمال آپ کوکورونا سے محفوظ رکھنے کا سبب نہیں بن سکتا۔

عالمی ادارے صحت کے مطابق کورونا وائرس گرم اورنمی والے علاقوں میں بھی انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے، سرد موسم اور برفیلے علاقوں میں بھی کورونا وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نہ ہی گرم پانی سے نہانے سے کورونا سے بچا جاسکتا اور نا ہی کورونا وائرس مچھروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔