عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ادویات استعمال نہ کریں، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ادویات استعمال نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے کہا ہے کہ عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ادویات استعمال نہ کریں، کوئی فزیشن دوائی دے رہا تو کچھ کہہ نہیں سکتے مگر ہم نے یعنی صوبہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی دینی شروع کی جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس دوائی موجود ہے اور اسی حوالے سے  50 ہزار گولیاں بھی خرید لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  کالا شاہ کاکو میں 8 سو سے 9 سو افراد قرنطینہ میں ہیں جبکہ رائے ونڈ میں 41 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور رائے ونڈ میں 2100 افراد قرنطینہ میں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔