عمر اکمل پر تین برس کی پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ڈسپلنری پینل نےعمراکمل کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا، پینل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔
20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا، اسی باعث عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔
بعد ازاں انکشاف ہوا عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔
ریکارڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020 سے پہلے ایک بکی نے عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کی، مگر انھوں نے پی سی بی کو مطلع نہیں کیا، البتہ جب پی سی بی نے شواہد کی بنیاد پر کارروائی شروع کی، تو انھوں نے اعتراف کر لیا۔
ٹیسٹ کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا۔ اس فیصلے نے ان کے کیریر پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔