عمان میں کورونا کیسز میں اضافہ

عمان میں کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا۔عمانی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے تمام ساحلوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جب کہ کچھ بحال کی گئی سرگرمیوں کو دوبارہ سے بند کیا جارہا ہے۔سپریم کمیٹی نے رات کے اوقات میں لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پابندی کا نفاذ 11 سے 24 اکتوبر تک رہے گا۔رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ان کی آمد و رفت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔