عالمی کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ ہارا، اسٹوکس

لندن: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بزدل قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت ورلڈکپ 2019 کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ ہار گیا۔
ورلڈکپ 2019 کے ہیرو بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں انکشاف کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں، خاص کر دھونی کی اپروچ پر وہ حیرت زدہ رہ گئے، دھونی کی ہدف حاصل کرنے کی خواہش کہیں نظر نہیں آئی، بھارت میچ باآسانی جیت سکتا تھا اگر دھونی کچھ باؤنڈریز لگادیتے مگر ان کی توجہ سنگل رنز بنانے پر رہی، فتح آخری 12 گیندوں پر بھی ممکن تھی مگر صاف لگ رہا تھا بھارت جیتنا ہی نہیں چاہتا تھا۔
اسٹوکس مزید لکھتے ہیں کہ دھونی ہی نہیں، ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی جس طرح کھیلے وہ عجیب اور پُراسرار تھا، کوہلی اور شرما نے ہماری ٹیم پر دباؤ ہی نہیں بڑھایا، اسکور کی رفتار کو سست کردیا اور کھیل کو باآسانی ہمارے ہاتھ میں دے دیا۔
اسٹوکس کے انکشاف نے کرکٹ شائقین میں ہلچل مچادی ہے جو سوشل میڈیا پر بھرپور تبصروں میں مصروف ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔