عالمی وبا اور امریکی پابندیاں، ایران کی وزیراعظم پاکستان سے تعاون کی درخواست

اسلام آباد: ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ایران پر عائد امریکی پابندیاں ہٹانے کے لیے درخواست کردی۔
وزیراعظم عمران خان کو انہوں نے ایک خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے ساتھ کورونا وائرس کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردیں، ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔