عالمی ادارہ صحت کی ٹیم ووہان پہنچ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے متعلق تحقیقات کیلئےعالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے جہاں سے یہ وبا پھوٹی تھی۔چند روز قبل چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سےمتعلق تحقیق کرے گی۔اس ٹیم میں وبائی اور جانوروں کے امراض کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اصل وجہ تک پہنچنا ہے نا کہ چین کو ذمہ دار ٹھہرانا۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ووہان میں ایک ماہ کا عرصہ گزارے گی جس میں دو ہفتے قرنطینہ کے ہیں۔