طیارہ حادثے پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کراچی میں مسافر طیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جب کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی، اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔
دریں اثناء سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ پی آئی اے طیارے حادثہ کا سن کر افسوس ہوا، میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کے ساتھ رابطے میں ہوں، وہ کراچی روانہ ہو چکے ہیں جہاں پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ اس سانحے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی، میری دعائیں اور تمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔