طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش جاری

کراچی: حادثے کا شکار جہاز کے کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں 22 مئی کو حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تاحال نہیں مل سکا، طیارہ ساز کمپنی کے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کو مزید وسعت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں حادثے کی جگہ رہائشی عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم کو پی آئی اے انجینئرنگ، ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ اور سول ایوی ایشن کی خدمات بھی حاصل ہیں۔
دوسری جانب ایئربس کی ٹیم طیارہ گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ طیارے کے ملبے سے مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔