طالبہ کو بلیک میل کرنے کا معاملہ، ایس ایس پی، بدین نے نوٹس لے لیا

بدین: ایس ایس پی، بدین حسن سردار نیازی نے ایم بی بی ایس کی طالبہ کو بلیک میل کرنے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے طالبہ کے گھر جاکر انہیں انصاف اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم بی بی ایس کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر لائیو آکر حصولِ انصاف کی اپیل کی تھی، طالبہ کا کہنا تھا کہ ساتھی طالب علم منصور برڑو اور دیگر افراد فیس بک پر جعلی اکاونٹ بنا کر اسے بلیک میل کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔


ایس ایس پی بدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انکوائری کی یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی، شواہد اکٹھے کیے جائیں گے اور ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین آگے نہیں بڑھتیں، اور جو بڑھتی ہیں ان کے لیے مسائل پیدا کیے جاتے ہیں، مگر پولیس ان خواتین کا تحفظ یقینی بنائے گی،انہیں مکمل تحفظ دیا جائے گا اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔