صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کورونا وبا کی آڑ میں کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی شدید مذمت کی گئی ۔
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں ملکی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک تھے۔
صدر عارف علوی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں نرمی سے متعلق وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غریب طبقے کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی جاری رکھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔