شیخ رشید آج ان کے ترجمان جو انہیں چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھے، رانا ثناء

لاہور: رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والا آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے۔
شیخ رشید کے ایٹمی دھماکوں سے متعلق بیان کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو لوگ پٹاخہ پھٹنے پر گھر میں بیٹھ جاتے ہیں وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں، مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ وڈیو کلپ دکھائے جائیں جن میں شیخ رشید نے ایٹمی دھماکوں سے قبل بھاگ جانے کا جرم قبول کیا تھا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قوم کا آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں۔ عمران خان اور شیخ رشید کی مشترک نشانی ’جھوٹ‘ اور ’یوٹرن‘ ہے، شیخ رشید آج ان کے ترجمان ہیں جو انہیں چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھے۔ ریل حادثوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔