شہرقائد میں اخبار کی طلب میں کمی، اخبار فروش پریشان
کراچی کے اخبار فروشوں کا کہنا ہے کہ جب سے کورونا کی وبا پھیلی ہےہمارے اخبارات کی ترسیل تو کم ہوئی ہے ساتھ ہی ساتھ کراچی کے دفاتر اور بنکوں میں جانے والے اخبارت اور رسائل بھی بند کرادیے گئے ہیں۔اب صرف تھوڑے بہت اخبارات کی سپلائی گھروں تک جاری ہے،اخبار پڑھنے والے لوگ خوف میں مبتلا ہے کے اخبار چھونے سےان کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے، کورونا سے اخباری ہاکروں کا کاروباربری طرح ٹھپ ہوگیا ہے اخبار کے صفحات پر کورونا وائرس کے ڈر سے بہت سے قارئین نے اخبار خریدنا ہی بند کر دیا ہے۔ ایسے میں گھر گھر اخبار پہنچانے والے ہاکرز کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔