شمالی کوریا نے ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کردیا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کی طرف سے ایک خوبصورت مراسلہ وصول کرنے سے متعلق، بیان کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی کوریا وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ٹرمپ کی بیان کردہ شکل میں شمالی کوریا کے لیڈر کی طرف سے کوئی مراسلہ نہیں بھیجا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیق کی جائے گی کہ امریکہ کے صدر نے ذرائع ابلاغ کو ایک بے بنیاد کہانی کیوں سنائی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا "خود غرضی کے حامل مقاصد” کے ساتھ اور غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے دن کووِڈ۔19 ڈیوٹی فورس کے ساتھ وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں شمالی کوریا کے لیڈر کِم کی طرف سے ایک خوبصورت مراسلہ موصول ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔