شعیب اختر ایف آئی اے طلب

لاہور: ایف آئی اے نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے طلب کیا ہے۔‏
باخبر ذرائع نے بتایا کہ شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔‏
تفضل رضوی نے مؤقف اختیار تھا کیا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ استعمال کیے۔
درخواست میں تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ‏ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کیریئر کو داغ دار کرنے کی کوشش کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔